ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں31جنوری کومنعقد ہوگا ’اُدیوگ میلہ‘

کاروار میں31جنوری کومنعقد ہوگا ’اُدیوگ میلہ‘

Wed, 24 Jan 2018 21:50:01    S.O. News Service

کاروار24؍جنوری (ایس او نیوز) بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے کاروارپلاننگ اور ایمپلائمنٹ ایکسچینج محکمہ کے زیراہتمام سرکاری آرٹس اینڈ سائنس کالج کے پاس مالادیوی گراؤنڈ میں 31جنوری کوصبح ۱۰ بجے سے شام ۴ بجے تک اُدیوگ میلہ کا انعقاد کیاجائے گا۔

بتایاجاتا ہے کہ اس میلے میں مشہور کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوں گے اور قابلیت و اہلیت رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مناسب منصب کے لئے منتخب کریں گے۔ایس ایس ایل سی پا، آئی ٹی آئی، ڈپلومہ ، گریجویشن وغیرہ کی ڈگریاں رکھنے والے نوجوان اس میلے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔خواہشمند امیدواروں کے لئے اپنا نام رجسٹرکروانا ضروری ہے۔ اس کے لئے اپنا بایو ڈاٹا، قابلیت کی اسناد کی نقل، آدھار کارڈ کی نقل اور دو تازہ تصویروں کے علاوہ اپنا خود کا پتہ لکھا ہوا ایک پانچ روپے کا ڈاک لفافہ ساتھ میں لانا ضروری ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لئے شخصی طور پر یا ٹیلی فون +91-9481403800 پر رابطہ قائم کریں۔


Share: